• news

وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹ پر دستخط کئے، رفاہی کاموں کے حوالے سے نیلامی کی جائیگی

اسلام آباد(ثناء نیوز) وزیراعظم ڈاکٹر محمد نوازشریف نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی درخواست پر انکے بیٹ پر دستخط ثبت کئے ہیں۔ اسلام آباد میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹر ہائے وارڈ نے ملاقات کی اور نواز شریف سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹ پر دستخط کروائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے یہ بیٹ رفاہی کاموں کے حوالے سے نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آسٹریلیا کی حکومت کرکٹ ٹیم اور عوام کیلئے خیر سگالی اور نیک  خواہشات  اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن