• news

ای او بی آئی کرپشن سکینڈل میں ملوث ظفر گوندل 6 ماہ بعد منظرعام پر آگئے

اسلام آباد (آئی این پی) اربوں روپے کے ای او بی آئی کرپشن سکینڈل میں ملوث ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل چھ ماہ بعد منظر عام پر آگئے‘ ملزم نے چھ مختلف مقدمات میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی‘ وہ آج تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ منگل کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے ای او بی آئی کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم ظفر گوندل نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ ملزم نے خود ایف آئی اے حکام سے رابطہ کرکے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا ہے۔ واضح رہے ظفر گوندل پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے چھوٹے بھائی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن