• news

تحریک عدم اعتماد کامیاب ‘ لیبیا کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم علی زیدان کو برطرف کر دیا

طرابلس (نوائے وقت رپورٹ + رائٹرز+ اے پی پی) تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ لیبیا کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم علی زیدان کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع کو عبوری وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔ انہوں نے حلف اٹھا لیا ہے۔ یاد رہے باغیوں نے 3 بندرگاہوں کو قبضہ میں لے رکھا ہے۔ یہ اور دیگر گروپ علاقائی خودمختاری کے حامی ہیں اور یہ حکومت کیلئے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ الصدر بندرگاہ پر باغیوں کے قبضے کے بعد یہ اقدام کیا گیا جس کے بعد بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن