بلوچستان : محکمہ خوراک میں گندم کی خوردبرد کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 2 افراد گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) نیب بلوچستان نے محکمہ خوراک بلوچستان میں گندم میں خوردبرد کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ نیب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق نیب بلوچستان نے محکمہ خوراک بلوچستان کے گودام واقع سریاب روڈ کوئٹہ میں سال 2012-13ء کے دوران خریدی گئی گندم میں خوردبرد کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں گودام کے انچارج شکر خان جتک کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔