دنیا بھر میں پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی 21.8 فیصد تک پہنچ گئی
اقوام متحدہ (رائٹر) دنیا بھر میں خواتین کی پارلیمنٹ میں نمائندگی بڑھ گئی۔ عالمی سطح پر پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی 1995ء میں 1.5 فیصد تھی جو بڑھ کر 21.8 فیصد ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2008ء میں وزارتی نشستوں پر خواتین کی تعداد 16.1 فیصد تھی جو ایک فیصد اضافے کے بعد 17.1 فیصد ہو گئی ہے۔