کابل: ریسٹورنٹ کے سامنے فائرنگ سے سویڈش صحافی ‘ہلمند میں 3پولیو ورکر قتل
کابل (نوائے وقت رپورٹ+رائٹرز) کابل میں ہوٹل کے سامنے فائرنگ کے واقعہ میں سویڈن کا صحافی قتل ہو گیا۔سفارت خانے اور پولیس ذرائع کے مطابق 51 سالہ نلس ہورنر کے پاس بیک وقت برطانیہ اور سویڈن کی قومیت تھی۔ لبنانی ریسٹورنٹ کے محافظ نے بتایا نلس ڈرائیور اور مترجم کے ہمراہ کس کا انتظار کر رہے تھے۔ مغربی طرز کے لباس میں ملبوس2 افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ایک گولی نلس کے سر میں لگی جس کے سبب انکی موت ہو گئی۔ادھرافغان صوبے ہلمند میں پولیو ویکسین پلانے والے تین اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا۔