• news

شاہ کوٹ : فوتیدگی پر آتے خاتون سے 3 سالہ بچے کا ہاتھ چھوٹ گیاٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق

شاہ کوٹ (نامہ نگار) نواحی گاؤں ڈلہ چندہ سنگھ میں 4 بہنوں کی فوتگی پر جانیوالی فیملی کا 3 سالہ بچہ ٹرک کے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ خاندان ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ کے قریب بس سے اُتر کر سڑک عبور کر رہا تھا کہ ایک خاتون سے 3 سالہ بچے علی زین کا اچانک ہاتھ چھوٹ گیا کہ اسی اثناء میں فیصل آباد سے لاہور جانے والے ایک مزدا ٹرک نے تیزرفتاری کی بناء پر بے قابو ہو کر بچے کو بری طرح کچل کر شدید زخمی کر دیا جسے انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ڈرائیور اصغرعلی کو حراست میں لے کر مزدا ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن