امریکہ پاکستان کو 130جہاز اپ گریڈ کرنے کیلئے 10کروڑ ڈالر کے پرزے اور آلات فراہم کرے گا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے دفاعی سکیورٹی کے تعاون بارے ادارہ (ڈی ایس سی اے) نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کو سی۔130 فلیٹ کے اپ گریڈ پروگرام کے تحت تقریباً 10 کروڑ ڈالرز مالیتی پرزہ جات، جہاز کے آلات، تربیت اور لاجسٹک سپورٹ فروخت کرے گا۔ امریکی ڈی ایس سی اے نے بتایا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور امریکہ کی قومی سلامتی میں غیر نیٹو اتحادی ملک کی سکیورٹی بہتر بناتے ہوئے کردار ادا کرے گی اور یہ غیر نیٹو اتحادی ملک خطہ بھر میں امریکہ کی سکیورٹی کے مقصد کو پورا کرنے اور علاقائی استحکام کی اہم قوت کے طور پر کردار ادا کرتا رہا ہے اور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان نے امریکہ سے 130 B/E سی 6 جہازوں کو اپ گریڈ، انجن کی دیکھ بھال اور مکینیکل اپ گریڈیشن، کارگو ڈلیوریز نظام کی تنصیب اور آوٹر انجن سیٹس بدلنے کی ممکنہ فروخت بارے درخواست کی تھی۔