اداروں کے بورڈ آف گورنرز میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی، گورنر پنجاب نے بل منظور کرلیا
لاہور (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی خواتین کو اداروں کے بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی کا قانونی حق مل گیا، پنجاب اسمبلی نے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب نے حکومت کے اداروں کے بورڈآف گورنرز میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی دینے کا بل منظور کر لیا ہے جس کے بعد پنجاب کی خواتین کو فیصلہ ساز اداروں میں نمائندگی کا قانونی حق مل گیا۔ پنجاب کی 25ہزار خواتین کو مختلف حکومتی اداروں میں نمائندگی ملے گی۔ پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی 8مارچ کو بل کی منظوری دے چکی ہے۔