• news

کوئٹہ: فائرنگ سے 2 افراد ہلاک‘ ڈیرہ بگٹی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ 2 اہلکار زخمی

کوئٹہ+ ڈیرہ بگٹی (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افرد ہلاک ہو گئے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں پیرکوہ روڈ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اے این این کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ بلوچستان میںامن، اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، مقصد کے حصول میں تمام قبائل اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فرنٹیئرکور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ژوب اورشیرانی اضلاع سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرگے کا مقصد یہ ہے کہ باہمی خیالات کا تبادلہ کیا جائے۔ اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جائے اور مشران کے قیمتی مشوروں سے صوبے میں امن و امان کے حالات اور بارڈر سکیورٹی میں بہتری کی کوششوں کو مزید موثر کیا جائے۔ صوبہ بلوچستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، صوبے سے ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم کرنا اولین مشن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن