دبئی، دو پاکستانی منشیات سمگلروں کو عمرقید
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی کورٹ آف اپیل نے دو پاکستانی منشیات سمگلروں کو عمرقید کی سزا سنا دی۔ دونوں پاکستانی سمگلروں پر 41 کلو نسوار اور 70 ہزار ممنوعہ دوائیں سمگل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔ دونوں مجرموں کو سزا کاٹنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔