پاکستان کی بھارتی انتخابات میں عدم دلچسپی
اسلام آباد (بی بی سی)پاکستان کے ٹی وی نیوز چینلز پر دہشت گردی بڑا موضوع بن کر اکثر چھایا رہتا ہے لیکن ایک آدھ چینل ہمسایہ ملک بھارت کسی بڑی خبر پر بھی بات کر لیتا ہے۔ پاکستان میں فل الحال بھارتی انتخابی مہم پر کوئی زیادہ بات نہیں ہو رہی ہے۔ لیکن جب بھی کوئی بھارتی سیاستدان پاکستان مخالف بات کرتا ہے تو اس پر یہاں بحث کی جاتی ہے۔