این ڈی ایف سی ملازمین کی بحالی کیلئے اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے 2010ء سے زیر التواء این ڈی ایف سی کے ملازمین کی بحالی کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ این ڈی ایف سی کے ملازمین کو پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2001ء میں جبری طور پر ملازمت سے برخاست کیا گیا اور این ڈی ایف سی کو نیشنل بینک میں ضم کرکے اسکے اثاثے نیشنل بینک کو دیدیئے تھے۔