ورلڈکپ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں، ہماری کمزوری فیلڈنگ ہے : آفریدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہے ، ٹیم کی واحد کمزوری فیلڈنگ ہے جس پرہمیں قابو پاناہوگا، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کوئی ایک کھلاڑی کامیابی نہیں دلا سکتا، جیت کے لئے تمام کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم بھی فیورٹ نہیں۔ بہترین پرفارمنس کیلئے مکمل فٹنس چاہتا ہوں اور اسی لئے افریقہ کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ میں کھیلنا ضروری ہے ۔ فٹ ہوکر مکمل ٹریننگ شروع کردوں گا۔ آفریدی نے ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ کے بعد تھر کے متاثرین کی مدد کے لئے تھرپارکر کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔