• news

حج کرپشن کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل خارج

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل خارج کرتے ہوئے متعلقہ ٹرائل کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ فاضل عدالت کے فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر کیس کا فیصلہ دے۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس 2010ء کے فیصلے کے خلاف سے متعلق کیس تو سابق ڈی جی رائو شکیل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت اپنے سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دے مذکورہ فیصلے میں دئیے ریمارکس سے ٹرائل کورٹ میں مقدمہ کی سماعت متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے شفاف ٹرائل ممکن نہیں جبکہ کیس میں رائو شکیل کے موقف کو بھی نہیں سنا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن