• news

کراچی: خصوصی عدالت نے عدم ثبوت پر اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزم کو بری کردیا

کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملزم جاوید کو عدم ثبوت پر بری کردیا ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آنند رام سیرانی نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ پراسیکیوشن ملزم جاوید پر شفقت میمن کے اغوا اور تاوان وصول کرنے کا جرم ثابت نہیں کرسکا۔دوران سماعت کسی گواہ نے ملزم کو شناخت نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن