• news

وکلاء ہڑتال: زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز سے بریت کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں پر سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروئی کے 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کے خلاف نیب کے ارسس ٹریکٹر ، اے آروائی گولڈ ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں پر سماعت جج محمد بشیر نے شروع کی تو عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے وکلا ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن