بھارت: گروُ کی نعش فریزر میں رکھ دی گئی ‘مراقبے میں ہیں، رہنمائی کیلئے لوٹیں گے: پیروکاروں کی منطق
ممبئی (اے پی اے) بھارت میں جہالت کی انتہا! بھارتی گرو جنہیں ڈاکٹر مردہ قرار دے چکے ہیں، ان کے پیروکاروں نے شمالی ریاست پنجاب میں انہیں گزشتہ چھ ہفتوں سے ایک فریزر میں رکھا ہوا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ گرو جی گہرے مراقبے میں ہیں اور وہ ان کی رہنمائی کیلئے واپس لوٹیں گے۔ ماہرین نے 29 جنوری کو آشوتوش مہاراج کو طبی طور پر مردہ قرار دیا تھا۔ 70 برس سے زائد عمر کے آشو توش مہاراج بھارت کے ان بہت سے گروئوں میں سے ایک ہیں جو دیویا جوتی جگ رتی سنستھان یعنی خدائی روشنی جگانے کے مشن کے سربراہ رہے ہیں۔ اس مشن کے مطابق اس کے کروڑوں ماننے والے ہیں۔