• news

میرٹھ یونیورسٹی کا نکالے گئے67کشمیری طلبہ کے داخلے بحال کرنے کا اعلان

سرینگر (کے پی آئی)  سوامی وویکانندا یونیورسٹی  میرٹھ  کی انتظامیہ  نے 67 کشمیری طالب  علموں کے داخلے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان طلبا کی میرٹھ  واپسی  کا شیڈول  بہت جلد طے  کیا جائے گا۔  یونیورسٹی  انتظامیہ کے ایک ذمہ دار  عہدیدار ڈاکٹر  اتل کرشنا  نے بتایا کہ کشمیری  طلبا کا معاملہ سلجھانے  کے لئے وائس چانسلر  خود  ریاست کا دورہ کریں گے۔  انہوں  نے کہا کہ 2 مارچ کو پاکستان، بھارت کرکٹ ٹیموں  کے درمیان  میچ کے بعد جو صورت حال  میرٹھ  میں پیدا ہوئی تھی  اس کے نتیجے میں یونیورسٹی  کی انتظامیہ  نے کسی مشکل  صورتحال  کے پیدا ہونے  اور جموں  و کشمیر سے  تعلق رکھنے والے طلبا  کی سکیورٹی اور سلامتی  کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ ہنگامی  اقدامات  اٹھائے۔

ای پیپر-دی نیشن