• news

جعلی ڈگری: الیکشن ٹربیونل نے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد کو نااہل قرار دیدیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن ٹربیونل نے این اے 108 کے کامیاب امیدوار اعجاز احمد کو نااہل قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔ اعجاز احمد خان آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے۔ اعجاز احمد خان کی ڈگری کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز احمد تارڑ نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ ممتاز احمد تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ اعجاز احمد نے میٹرک اور ایف اے نہیں کیا‘ فلپائن سے جعلی ڈگری لی۔ الیکشن ٹربیونل نے اعجاز احمد خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن