سٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
کراچی (آئی این پی)سٹیٹ بینک آئندہ تین ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان (آج )ہفتہ کو کرے گا۔مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پندرہ مارچ کو کرے گا۔قائم مقام گورنرسٹیٹ بینک اشرف وتھرا میڈیا کو بریفنگ نہیں دیں گے،نئی مانیٹری پالیسی کے خدوخال پریس ریلیز کی صورت میں میڈیاکو فراہم کردیئے جائیں گے ۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں 0.5فیصد کمی کا امکان ہے۔بینکوں کی شرح سود میں 50بنیادی پوائنٹس کمی کا بھی امکان ہے ۔