وزیراعلیٰ پنجاب کا نرسوں کے معاملے کو احسن طریقے سے ہینڈل نہ کرنے پر افسروں سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نرسوں کے معاملے کو احسن طریقے سے ہینڈل نہ کرنے پر متعلقہ افسران سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا نرسوں کا مطالبہ جائز یا ناجائز یہ مسئلہ اپنی جگہ لیکن جس طرح مسئلے کو ہینڈل کیا گیا وہ قابل افسوس ہے۔ خواتین بہرصورت قابل احترام ہیں اور ان سے ایسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے اور انکوائری میں جو بھی قصوروار پایا گیا اسے اپنے کئے کی سزا ملے گی۔