• news

ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصنیفات ’’سفرنامہ‘‘ اور’’ صوبہ سرحد کی پاکستان میں شمولیت اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھی‘‘ کی تقریب رونمائی ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میںآج ہفتہ 15 مارچ کو ساڑھے دس بجے صبح تحریک پاکستان کے کارکن، کالم نویس اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصنیفات ’’سفر نامہ‘‘ اور ’’صوبہ سرحد کی پاکستان میں شمولیت اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھی‘‘ کی تقریب رونمائی ہو رہی ہے۔ اس تقریب کے مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، بیگم بشریٰ رحمن، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، ڈاکٹر پروین خان اور احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن