• news

مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے مشرف کی طلبی پر فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے وارنٹ پر عملدرآمد 31مارچ کو کیاجائے اگر مشرف عدالت آنے سے انکار کریں تو گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔
 سابق صدر پرویز مشرف کی سکیورٹی اس قدر سخت ہے کہ کوئی پرندہ بھی پَر مارنے کی جرا¿ت نہیں کرسکتا لیکن اس کے باوجود مشرف کے وکلاءسکیورٹی کا واویلا کررہے ہیں۔مشرف کے وکیل انور منصور نے تو سکیورٹی سکریننگ کیلئے 6 سے 8 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ حقیقت میں مشرف اور اس کے وکلاءکو بھی علم ہے کہ اسقدر سخت سکیورٹی میں مشرف کے قریب کوئی نہیں جاسکتا لیکن اس کے باوجود فرد جرم سے بچنے کیلئے مشرف کے وکلاءنے سکیورٹی کو ایشو بنا رکھا ہے۔ا ب عدالت نے مناسب فیصلہ سنایا کہ مشرف کے پاس اب بھی مہلت ہے 20 مارچ کو عدالت میں پیش ہوکر فرد جرم سن لیں لیکن اگر وہ عزت کے ساتھ پیشی کا یہ موقع بھی گنوا دیتے ہیں تو پھر 31 مارچ کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ مشرف نے جنرل کیانی کے دور میں باہر جانے کا موقع ضائع کرکے بہادری سے مقدما ت کا سامنا کرنیکا اعلان کیا تھا ۔ کمانڈوبنیں اور عدالت میں پیش ہوجائیں

ای پیپر-دی نیشن