شیخ رشید استعفیٰ دیکر شادی کر لیں: خواجہ سراؤں کا مشورہ
لاہور (آئی این پی) خواجہ سرائوں نے شیخ رشید احمد کو اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر شادی کرنے کا مشورہ دیدیا جبکہ شیخ رشید کی شادی پر ایک ہفتہ مفت ڈھولکی بجانے اور دیگر رسمیں ادا کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ جمعہ کے روز خواجہ سرائوں کی تنظیم ساتھی فائونڈیشن کی سیکرٹری جنرل لیلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر شیخ رشید نے ڈالر 98کا ہونے پر مستعفی ہونے کا وعدہ کیا ہے تو انہیں ہر صورت اپنا وعدہ پورا کرنا چاہئے۔