• news

جاگیردارانہ اور تھانہ کچہری کی سیاست سے آمنہ جیسی سینکڑوں خواتین قتل کی جا چکی ہیں: جمشید دستی

مظفرگڑھ  (آن لائن)  جاگیردارانہ نظام اور تھانہ کچہری کی سیاست کے نتیجے میں آمنہ مائی جیسی سینکڑوں خواتین قتل کی جا چکی ہیں۔ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کئی مرتبہ مظفرگڑھ میں پیش آنے والے خواتین پر تشدد کے واقعات پر بولا لیکن حکومت نے اس پر توجہ نہ دی، انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسکے ایم پی اے اور ایم این ایز تھانہ کچہری کی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے عوام پر ظلم و ستم کرتے ہیں۔ تھانہ کے درج مقدمات کے فیصلے ان کے ڈیروں پرکئے جاتے ہیں۔ یہ افسوس ناک سانحہ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن