حکومت نے مذاکرات کیلئے طالبان کو ریاست کے برابر لاکھڑا کیا: فضل الرحمٰن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کیلئے طالبان کو ریاست کے برابر لاکھڑا کیا۔ قومی قیادت نے قبائلی جرگے کے ساتھ عہد و پیماں کو توڑ دیا جس میثاق پر دستخط کئے اسی سے منحرف ہو گئے۔