ججز سنیارٹی کیس: رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے لاہور ہائیکورٹ کے 12ججوں کی سنیارٹی سے متعلق کیس پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ججز سنیارٹی سے متعلق تمام درخواستوں کو سپریم کورٹ کے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے لگایا جائے۔