لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس نجم الحسن شیخ ریٹائر ہو گئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس نجم الحسن شیخ اپنے عہدے کی میعاد پوری ہونے پر گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال اور ساتھی ججوں نے جسٹس شیخ نجم الحسن کو گلدستے کے ساتھ الوداع کیا۔ الوداعی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ الوداعی تقریب کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس نجم الحسن شیخ کی عدالتی خدمات کو سراہا اور انکے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ جسٹس شیخ نجم الحسن کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 43 رہ گئی ہے، اب بھی عدالت عالیہ میں ججوں کی17آسامیاں خالی ہیں۔