• news

پاکستان، بھارت کشیدگی جاری رہی تو خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑیگا: حنا ربانی

نئی دہلی (کے پی آئی) سابق  وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا  ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دور نقصان دہ ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر پر پیشرفت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔  حنا ربانی کھر نے بھارت اور پاکستان کو دو اہم پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سمیت مختلف مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات  واحد راستہ ہے۔ایک انٹرویو  میں  انہوں  نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان  نے گزشتہ کئی برسوں سے بھارت کے ساتھ کئی سطحوں پر مذاکرات کیے جس دوران یہ کوشش کی گئی کہ امن اور بھروسے کی فضاء قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے مسائل کا حل بات چیت سے نکالا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی برقرار رہی تو اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن