33فیصد نوجوان روزگار کے حصول کی کوشش ہی نہیں کرتے: گیلپ سروے
اسلام آباد (اے پی پی) حال ہی میں کئے گئے گیلپ سروے نتائج کے مطابق 33فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ نوجوان طبقہ روزگار کے حصول کی کوشش ہی نہیں کرتا جبکہ 42فیصد لوگوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ سروے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مردوں اور عورتوں سے نوجوان طبقہ کے روزگار کے سلسلہ میں پوچھا گیا تو 11فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ اس سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ نوجوان روزگار کے لئے کوشش ہی نہیں کرتے ۔