برطانیہ کے سوشلسٹ لیڈر ٹونی بین کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا
لندن (بی بی سی اردو) برطانیہ کے سوشلسٹ لیڈر ٹونی بین کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ بائیں بازو کے رہنما تھے۔ جمہوریت کے حامی‘ جنگ کے مخالف‘ سرمایہ داری نظام کے ناقد تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایک نئی سلطنت قائم کرنا چاہتی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے عراق کی جنگ کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام جنگیں سفارت کاری کی ناکامی کا نتیجہ ہیں۔ عراق کی جنگ ایک جرم تھا۔