لیاری میں قبضے کی جنگ جاری، عزیر گروپ نے 4 علاقے دوبارہ چھین لئے
کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی کے علاقے لیاری میں قبضے کی جنگ جاری ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ لڑائی میں عزیر گروپ نے 4 علاقے دوبارہ چھین لئے ہیں۔ امت کے مطابق کنٹرول واپس لینے کے لئے بابا لاڈلہ اور غفار ذکری گروپ تیاری کر رہا ہے انہیں متحدہ اور بی ایل اے کی سپورٹ حاصل ہے۔ دوبارہ خوفناک تصادم کا خطرہ ہے۔