لیبیا : کشمیری ڈاکٹر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا
سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرکو لیبیا میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر کے علاقے نشاط کے رہائشی ڈاکٹر عرفان علی کو لیبیا کے علاقے ڈرینہ میں نامعلوم افراد نے دوران ڈیوٹی اغوا کیا۔، پولیس نے اغوا کے دوسرے دن ان کی لاش برآمدکی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سرینگر سے شائع ہونیوالے ایک روزنامے کو بتایا کہ لیبیا میں بھارتی افسران کا مقامی حکام کیساتھ رابطہ جاری ہے اور مقتول ڈاکٹر کی میت کی واپسی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔