حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے: گوجرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین اور نائب صدر رحمن الحق نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ مسترد کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی اور عوام جوکہ پہلے ہی ٹیکسں اور بلوں کی بھرمار کی وجہ سے پس چکی ہے جبکہ عوام انتہائی پُرامید تھی کہ ڈالر کی 10 فیصد کمی کی پٹرولیم‘ گیس اور بجلی سمیت تمام مصنوعات کے نرخوں میں خاطرخواہ کمی ہوگی‘ لیکن یہ اضافہ عوام کی امنگوں کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے حالیہ اضافے پر نظرثانی کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ کو فی الفور واپس لیکر عوام کو ریلیف دے۔