• news

یورپی لاٹری یورو ملین میں برطانوی شہری نے 10 کروڑ پاؤنڈ جیت لئے

لندن (بی بی سی اردو) یورو ملین کی قرعہ اندازی ہر جمعے کی رات ہوتی ہے اور اس ہفتے کا ایک سو سات اعشاریہ نو ملین پاؤنڈ کا جیک پاٹ برطانیہ میں فروخت ہونے والے ایک ٹکٹ کے حصے میں آیا ہے۔ یہ برطانیہ میں لاٹری کی تاریخ کا چوتھا بڑا جیک پاٹ ہے۔ جمعے کی رات کو ہونے والی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے نمبر 6، 24، 25، 27 اور 30 تھے جبکہ لکی سٹار نمبر 5 اور 9 تھے۔

ای پیپر-دی نیشن