سعودی عرب نے فلسطینی تنازع طے کرانے میں چین سے مدد طلب کر لی
بیجنگ(اے پی اے)سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب چین کے ساتھ اچھائی اور نیک نیتی کے اصولوں کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازع اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔