• news

شہبازشریف آمنہ کے سوگوار خاندان کے ساتھ چٹائی پر بیٹھے رہے

لاہور (خصوصی رپورٹر)  وزیراعلیٰ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی بستی لنڈی پتافی میں زیادتی کے بعد انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کرنے والی طالبہ آمنہ بی بی کے گھر اظہار افسوس کیلئے پہنچے تو وہ انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی کرسیوں کی بجائے سوگوار خاندان کیساتھ فرش پر بچھی چٹائی پر بیٹھ گئے اور تمام وقت وہیں بیٹھے رہے۔  وزیراعلیٰ کو متوفیہ کی والدہ نے بیٹی پر ظلم کے حوالے سے آگاہ کیا تو وزیراعلیٰ کی آنکھیں نم ہو گئیں جبکہ بیٹی کو پولیس سے انصاف نہ ملنے کا سن کر وزیراعلیٰ کا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا۔ انہوں نے پولیس کی غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور پولیس حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ پولیس اپنا قبلہ درست کرے۔ مجھے جواب چاہئے معصوم طالبہ خود سوزی پر کیوں مجبور ہوئی؟ آپ کو شرم آنی چاہئے کیا یہ آپکا نظام ہے؟

ای پیپر-دی نیشن