• news

کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے کراچی کے 30 ڈاکٹروں کو بھتہ کے خطوط

کراچی (نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک پاکستان کی جانب سے کراچی کے 30 سے زائد ڈاکٹرز کو بھتے کے خط موصول ہوئے ہیں۔ غیرمسلم ڈاکٹرز سے 30 لاکھ روپے تک فدیہ طلب کیا گیا ہے۔ کچھ ڈاکٹرز کو بھتے کے خط کے ساتھ لفافے میں گولیاں بھی ملیں۔ ذرائع کے مطابق بھتے کے خطوط میں لاکھوں روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اڑھائی ماہ کے دوران ان ڈاکٹرز کو ہاتھ سے لکھے ہوئے خطوط  ملے ہیں۔ یہ خطوط  مختلف عمر کے افراد خود کلینکس پر چھوڑ کر گئے جن کو بھتے کے خطوط بھیجے گئے ان میں غیر مسلم بھی شامل ہیں۔ انکا کہا گیا ہے وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں تو 30 لاکھ روپے فدیہ ادا کریں۔ خطوط  ابوجندل کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔ غیرمسلم ڈاکٹرز کو دھمکی دی گئی ہے انکا قتل جائز ہے بات نہ مانی گئی تو چودھری اسلم جیسا سبق سکھائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن