نرسز پر تشدد کی مذمت‘ ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے: چودھری واحد
فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137 کے رہنماچودھری واحد احمد نے لاہور میں نرسوں پر پولیس کے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نرسوں کے مطالبات پرامن طور پر حل کئے جا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی سختی سے نوٹس لیا ہے۔ اس واقعہ میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔