گستاخ رسول جہاں بھی ہو اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکتا: مولانا محبوب الحسن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد غازی رائیونڈ میں زیر صدارت مولانا خالد محمود منعقد ہوئی کانفرنس کے مہمان خصوصی مرکز ختم نبوت عائشہ مسجد کے خطیب مولانا محبوب الحسن طاہر تھے کانفرنس میں مولانا عبدالنعیم‘ مولانا یاسین‘ مولانا شہزاد‘ مولانا کلیم اللہ جمیل و دیگر علماء نے خطاب کیا۔ مولانا محبوب الحسن طاہر نے کہا کہ آپؐ کی تعلیمات عالم انسانیت کے لئے راہ نجات ہیں آپؐ سے محبت مومن ہونے کی دلیل ہے۔ جو آپؐ کے دشمن ہیں ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورا دین عقیدہ ختم نبوت اردگرد گھومتا ہے ختم نبوت کا دفاع امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ گستاخ رسول جہاں بھی ہو وہ اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔