• news

مشرف کا ملک چھوڑنا، سزا سے بچنا مشکل وکلا کی بھاری فیسوں سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کا نازک ترین موڑ آن پہنچا ہے کیونکہ وہ نہ تو مقدمے میں سزا سے بچ سکتے ہیں اور نہ ہی ملک چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ اب گرفتار ہوکر خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہونے سے بچنے کیلئے انہیں خود پیش ہونا پڑے گا۔ ایک صحافی جو مشرف سے حال ہی میں ملے ہیں بتایا سابق صدر کو اپنے ان ساتھیوں سے شدید گلہ ہے جنہوں نے کڑا وقت آنے پر ان کا ساتھ چھوڑ دیا لیکن اس سے بھی خطرناک بات ان کے لئے یہ ہے کہ ان کے بے پناہ مالی وسائل بھی اب ان کے قانونی جنگ لڑنے کیلئے ناکافی پڑ رہے ہیں۔ مقدمہ اسی طرح چلتا رہا تو وکلا کی فیسیں انہیں دیوالیہ کر سکتی ہیں۔ مقدمے پر نظر ڈالی جائے تو لگتا ہے وکلا کی تمام توجہ مقدمے کو طول دینے پر مرکوز ہے اور انہیں کسی معجزے کا انتظار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مشرف کے ملک چھوڑنے کے امکانات پیدا کرنے کی پس پردہ کوششیں ہو رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن