افغانستان کی لاحاصل جنگ سے لائیوسٹاک کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا
کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں 12 سال سے جاری لڑائی کے سبب جہاں اسکی معیشت متاثر ہوئی وہاں لائیو سٹاک کا شعبہ تباہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ افغانوں کی اکثریت کا انحصار بھیڑ بکریوں اور ان سے حاصل ہونے والے دودھ اور اون پر ہوتا ہے، نیٹو اور امریکی افواج انخلا کرنیوالی ہیں اور سکیورٹی کی صورتحال ابھی تک تسلی بخش نہیں۔ شدید موسم نے بھی لائیو سٹک کے شعبہ کومتاثر کیا۔ شدید سردی سے بھیڑ بکریوں کی ہلاکتیں عام سی بات ہے۔ نقص امن بھی اسکی وجہ ہے۔