وفاقی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی ایف سی بلوچستان کا دورہ چمن، پاکستان افغانستان بارڈر پر سکیورٹی کا جائزہ لیا
چمن (این این آئی) وفاقی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی ایف سی اعجاز شاہد بذریعہ ہیلی کاپٹر چمن گئے۔ ایف سی پڑانگان آفس میں پشین سکاؤٹس کمانڈنٹ کرنل حیدر علی نے بارڈر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد میں وفاقی سیکرٹری داخلہ اور آئی ایف سی بلوچستان نے پاکستان افغان بارڈر کا دورہ کیا اور سکیورٹی کا جا ئزہ لیا۔ وفاقی سکرٹری داخلہ اور آئی ایف سی بلوچستا ن کا پاک افغان بارڈر پر ایف ائی اے امیگریشن کا دورہ آفیشلز سے ملاقات۔ ایف آئی اے کو پاک افغان بارڈر پیدل روٹ پر ہونا چاہئے۔ پاک افغان بارڈر کے آمد کے موقع پر چمن شہر کی اہم شاہرائوںاور پاک افغان بارڈر کو سکیورٹی خدشا ت کے پیش نظر ہر قسم کے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دی۔