• news

قوم کو مکا دکھانے والا مشرف اب عدالت کے نام سے کیوں بھاگتا ہے‘ آئین کے مطابق اسے سزا دی جائے: طلال بگٹی

لاہور (آئی این پی )جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزدہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ قوم کو مکا دکھانے والا پرویز مشرف اب عدالت کے نام سے کیوں بھاگتا ہے ‘ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے پرویزمشرف کو اس کے جرم کی سزا دینا ضروری ہے‘ حکومت بلوچی عوام سے کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہاکہ ہزاروں بے گناہوں کا قاتل پرویز مشرف آج عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں ہے بلکہ عدالت کا نام سنتے ہی وہ بھاگنا شروع کر دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن