آئین شہریوں کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے: جسٹس قاضی فائز
کوئٹہ (اے پی پی) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان شہریوں کو نہ صرف جینے کا حق دیتا ہے بلکہ دیگر بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی آرائش، شجر کاری ، صفائی ، پارکوں کی دیکھ بھال اور پرانا بس اڈہ کیس کی سماعت کے دوران کیا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں زیرزمین پانی کی سطح آئے روز نیچے جارہی ہے لیکن اس کے متبادل کوئی پلان تیار نہیں کیا گیا جو کہ ایک قومی خودکشی کے مترادف ہے۔