آپریشن میں تعاون کے باوجود انتقامی کارروائیاں جاری ہیں: متحدہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران ہمارے تعاون کے باوجود ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں جنگل کا قانون چل رہا ہے۔کراچی کے لوگوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، امید ہے وزیراعظم، وزیراعلیٰ انصاف دینگے۔ متحدہ کے کارکنوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے، ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کراچی میں امن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور تعاون کیلئے تیار ہیں۔
ایم کیو ایم