مشکل فیصلے کر کے پاکستان کو بہتر مستقبل دینگے: شاہد خاقان عباسی
کہوٹہ (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کر کے پاکستان کو بہتر مستقبل دینگے۔ مسلم لیگ (ن) اور میاں برادران کی 9ماہ کی حکومت کے دوران کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہ آنا بہت بڑی حکومتی کامیابی ہے۔کہوٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبانی دعوئوں اور وعدوں کی بجائے عملی اقدامات ہی موجودہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔