پارلیمنٹ لاجز میں جو کچھ ہو رہا ہے قوم کو بتانا فرض سمجھتا تھا: جمشید دستی
لیہ(آئی این پی) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ قوم کو بتانا اپنا فرض سمجھتا تھا، اگر میری کوئی بات جھوٹی ہو تو ممبران اسمبلی مجھ پر ہتک عزت کا دعوی کریں ،دود ھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے ایشو پر بننے والی کمیٹی جانبدار ہے۔ سپریم کو رٹ کے معزز جج صاحبان پر مشتمل کمیٹی بنا کر 18کروڑ عوا م کے نمائندوں کے کرتوت سامنے لائے جائیں۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت وزیر ، مشیر جو مجھے چپ رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں خود اپنا احتساب کیوں نہیں کرتے۔