’’ایک برس میں 3 نوکری چھوڑ گئے‘‘ سری لنکن حکومت نے بیرون ملک سے نڈر جلاد لانے کی ٹھان لی
کراچی (خصوصی رپورٹ) سری لنکن جریدے ’’ڈیلی مرر‘‘ نے انکشاف کیا ہے کمزور دل جلادوں سے پریشان حکومت نے غیرممالک سے نڈر جلاد لانے کی ٹھان لی۔ ایک برس میں 3 افراد ملازمت چھوڑ چکے ہیں۔ یاد رہے کولمبو میں نوآموز جلاد ’’ڈمی مجرم‘‘ کی گردن میں پھندا ڈالتے ہی غش کھا گیا تھا۔ سزائے موت کے منتظر 400 مجرموں کو پھانسی چڑھانے کیلئے کوئی جلاد نہیں۔